باکسنگ لیگ آغازسے قبل ہی تنازع کا شکار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اعلان لاتعلقی

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے مخالفت کے بعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عدم تعلقی کا اعلان کیا

ہفتہ 23 جون 2018 18:46

باکسنگ لیگ آغازسے قبل ہی تنازع کا شکار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اعلان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پاکستان میں شروع ہونے والی پہلی پروفیشنل باکسنگ لیگ آغازسے قبل ہی متنازع حیثیت اختیار کرنے لگی۔۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے مخالفت کا شکار ہونے والی اس لیگ سے پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عدم تعلقی کا اعلان کردیا۔۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان نے اعلامیہ میں کہا گیاکہ ہم سپر باکسنگ لیگ میں ایک فرنچائز کی خیریداری کے لیے حقوق حاصل کرنے کے سلسلے میں بات چیت کر رہے تھے لیکن یہ معاملہ کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکا، تاہم ہم ایس بی ایل پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، امید ہے کہ پی ایس ایل کی طرح یہ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے مذکورہ لیگ سے لا تعلقی ظاہر کی ہے، فیڈریشن کے صدر ناصر اعجاز لنگ کے مطابق ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد متفقہ طور پر طے پایاکہ لیگ آئباکے قوانین اور قومی فیڈریشن کے آئین کے مطابق نہیں، چنانچہ فیڈریشن ایسے کسی ایونٹ یا لیگ کا حصہ نہیں بنے گی۔۔