لاہور: چمڑے کی فیکٹری کے 15 سالہ ملازم توقیر کو گلا دبا کر پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا

ہفتہ جون 18:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) شاد باغ میں واقع چمڑے کی ایک فیکٹری کے 15 سالہ ملازم توقیر کو گلا دبا کر پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقتول توقیر کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے، پولیس کے مطابق مقتول توقیر حسین کی عمر پندرہ سال ہے چمڑہ فیکٹری کا ملازم تھا اور رات کو فیکٹری ہی میں سویا کرتا تھا، نامعلوم افراد نے توقیر کا گلا دبا کر اس کو قتل کر دیا، پولیس نے قتل کی اس واردات کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :