لاہور: قومی اسمبلی کے 14 ، صوبائی اسمبلی کے 30 حلقوں میں الیکشن لڑنے کے لئے پولیس کے فورتھ شیڈول میں شامل شہریوں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

ہفتہ جون 18:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے قومی اسمبلی کے 14 اور صوبائی اسمبلی کے 30 حلقوں میں الیکشن لڑنے کے لئے پولیس کے فورتھ شیڈول میں شامل شہریوں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں جبکہ قانون کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد الیکشن نہیں لڑ سکتے، لاہور پولیس کے سربراہ نے الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں مراسلہ جاری کرتے ہوئے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی فہرست فراہم کر دی ہے۔