لاہور: قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو 30 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے جائیں گے

ہفتہ 23 جون 2018 18:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو 30 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے جائیں گے، اس سلسلے میں لاہور کے تمام ریٹرننگ افسران نے اپنے اپنے دفاتر کے باہر انتخابی نشانات کی فہرست آویزاں کر دی ہے، واضحخ رہے کہ 29 جون کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔