آنیوالے انتخابات میں پیپلزپاٹی پورے ملک میں بھاری اکثریت حا صل کرے گی ، میر چنگیز خان جمالی

پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکل سکتی ہے ، پیپلزپارٹی کے جیالے انتخابات میں بڑھ جڑھ کر حصہ لیں، سینئر نائب صدر بلوچستان

ہفتہ 23 جون 2018 18:51

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سینئر صوبائی نائب صدر اور این اے 261پر پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار میر چنگیزخان جمالی نے کہا ہے کہ آنیوالے انتخابات میں پیپلزپاٹی پورے ملک میں بھاری اکثریت حا صل کرکے حکومت بنائے گئی ، پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکل سکتی ہے ، پیپلزپارٹی کے جیالے انتخابات میں بڑھ جڑھ کر حصہ لیں ۔

ان خیالات اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں پیپلزپارٹی کے صو بائی کونسل کے ممبر غلام حسین دھر پالی کی رہائش گا ہ پر پارٹی کے ڈیژن سیکریٹری اطلاعات خالد حسین دھر پالی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ضلعی صدر وزیراحمد عمر انی ، ضلعی جنرل سیکریٹری کامریڈ گل کھوسہ سمیت ضلعی ، تحصیل اور ڈیر ہ اللہ یار سٹی کا بینہ کے عہدایدروں اور کارکنوں بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

میر چنگیز خان جمالی نے کہاکہ انشاء اللہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت حاصل کرکے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کو وزیر اعظم بنائے گئے ، ملک کو موجودہ صورتحال سے صرف پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں پیپلزپار ٹی کنگ پارٹی بن کرکے سامنے آئے گی ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار بلوچستان میں بھی بھاری اکثریت سے کا میابی حاصل کریں گئے س۔

انہوں نے کہاکہ میں کسے کے حق میں دستبر دار نہیں ہواہوں ،انتخابات میں بھر پور انداز میں حصہ لے رہے ہیں ، پیپلزپارٹی کے کارکناں گھر گھر جاکر بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچائے ، ۔انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی ، عوام کے مسائل صرف اور صرف پیپلزپارٹی ہی حل کرسکتی ہے ، انہوں نے کہاکہ پورے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کا کوئی نام نشان بھی نہیں ہیں ، بلوچستان میں صرف جئے بھٹو کا نعرہ لگے گا ۔