مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کا انعقاد

ہفتہ جون 18:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام لبیک یا رسول اللہ کانفرنس حبیب چوک پر منعقد کی گئی کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیوایم سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کی جبکہ مہمان خاص سابق صدر اور چیئرمین سینٹ سردار محمد میاں سومرو اور پی ٹی آئی کے رہنما محمد اسلم ابڑو تھے کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی، سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو،، چیئرمین شہری اتحاد محمد اکرم ابڑو، مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ارشاد حسینی جندان، اہل سنت کے رہنما طفیل احمد قادری،سیداحسان علی شاہ بخاری، سید غلام شبیر نقوی و دیگر نے خطاب کیااس موقع پر علامہ مقصودعلی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم انہدام جنت البقیع آل سعود کے مکروہ کردار کو بے نقاب کرنے کا دن ہے جس دن کروڑو ں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے آل سعود نے آل رسول کے مقدس مزارات کو ڈھا کر امت مسلمہ کو سوگوار کردیاتعجب ہے کہ آل سعودیمن میں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانا جائز سمجھتے ہیں جبکہ روضہ رسول ﷺ کو بوسہ دینا ناجائز سمجھتے ہیںجنہیں اسلام دشمن امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ناچنے اور شراب نوشی کرنے پر شرم نہیں آتی وہ امت مسلمہ کو شرک اور درس دیں گے، تعجب ہے آج یمن میں دنیا بھر کی اسلام دشمن افواج کی مدد سے آل سعود یمن پر حملہ آور ہوئے ہیں مگر شکست ان جارح قوتوں کا مقدر ہوگی پوری امت مسلمہ کا مطالبہ ہے کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے مزارات مقدسہ دوبارہ تعمیر کئے جائیں۔