بنوں کی فخر بنوں کی شان سابق وفاقی وزیر ہاوسینگ وتعمیرات پاکستان محمد اکرم خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ، مقامی عمائدین

ہفتہ 23 جون 2018 18:53

بنو ں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) بنوں کی فخر بنوں کی شان سابق وفاقی وزیر ہاوسینگ وتعمیرات پاکستان محمد اکرم خان درانی کو بنوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ۔ان کا مقابلہ کرنا عمران جیسے لوگوں کا کام نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار یونین کونسل کالاخیل مستی خان کے کونسلر حاجی شاہداللہ خان نے علاقے کے عمائدین سے خطاب کے دوران کیا اُنہوں نے کہا کہ اکرم خان درانی کا بنوں کے عوام پر بہت سے احسانات ہیںاُنہوں بنوں کو رول ماڈل ضلع بن کے ثابت کردیا ہے بنوں کے عوام اپنے ہر دلعزیز لیڈرکے احسانات کو کبھی بھی فراموش نہیں کرینگے اور ان کے ایک اشارے پر ااپنی تن من دھن کی بازی لگانے سے دریغ نہیں کرینگے ۔

آیئندہ الیکشن میں جمعیت کے تمام امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ۔اور بنوں کی ترقی کے لئے کسی غیر مہذب شخص کو برداشت نہیں کریں گے