Live Updates

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے لیے آئے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

ْکیئر ٹیکر گورو دوارہ عصمت اللہ نے مہمان نوازی میں اہم کردار ادا کیا ‘سکھ یاتری کی گفتگو

ہفتہ 23 جون 2018 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات کے لیے بھارت سے پاکستان آئے سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں خصوصی عبادات اختتام پذیر ، سپیشل ٹرین کے ذریعے گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب روانہ ہو گئے ،ڈپٹی سیکرٹری عمران خان ،پی آر او عامر حسین ہاشمی،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عبداللہ اویس ،کیئر ٹیکر گورو دوارہ عصمت اللہ و دیگر عملہ انکے ہمراہ تھے ۔

سیکرٹری بورڈ محمد طارق خان نے کہاکہ ہمارا مقصد امن اور محبت کا پیغام دینا ہے ۔ ہم یاتریوں کی مہمان نوازی کے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ دنیابھر میں یہ بات واضح ہو کہ پاکستان اقلیتوں کا ہمدر ملک ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ سیکورٹی کے سخت سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں اضافی جنریٹرز موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیکل ،کھانا اور رہائی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔

ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار جگ موہن سنگ نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری مذہبی عبادت گاہوں کو خوبصورت بنایا گیا ہے اور املاک کو خصوصی تحفظ فراہم کیاا جاتا ہے ،مذہبی عبادات کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ہمیں کسی قسم کی کوئی روک ٹوک نہ ہے ۔جتھ کے ہمراہ بھارت سے آئے دیگر سکھ یاتری مر د وخواتین نے بتایا کہ گورو دوارہ میں صفائی کے انتظامات بہت اچھے ہیں ہمیں رہائش باالخصوص سیکورٹی اور کھانے پینے کی سہولیات دی جا رہی ہیںجس پر ہم سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق وزیر کے بہتر شکر گزار ہیں۔

یاتریوں نے گورو دوارہ کی خوبصورتی دیکھ کر بھی اظہار اطمنان کیا۔یاتریوںنے بتایا کہ گورو دوارہ کا کیئر ٹیکر عصمت اللہ اور انکا سٹاف بہت اچھے طریقہ سے ہمارے مہمان نوازی کر رہے ہیں ۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب 29جون کو گورو دوراہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہو گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات