منجھو شوری ،پولیس وین کے قریب دھماکہ ،ڈی ایس پی سمیت 6افراد زخمی

ہفتہ جون 18:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے منجھو شوری میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ،ڈی ایس پی سمیت 6افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ہفتہ کو منجھو شوری تھانہ کے حدود میں پولیس موبائل کے قریب ڈبل منزل مسجد منجھو شوری کے قریب دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی منجھو شوری عنایت بگٹی اورتین پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے جنہیںفوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ،دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرلئے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :