Live Updates

پی ٹی آئی بلوچستان سمیت پورے ملک سے انتخابات میں کلین سویپ کریگی ،قاسم خان سوری

قوم کرپٹ سیاست دانوں سے نجات کا تہیہ کر چکی ہے، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 265

ہفتہ 23 جون 2018 18:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265سے امیدوار قاسم خان سوری اور صوبائی رہنما و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264سے امیدوار حاجی سیف اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان سمیت پورے ملک سے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ،پوری قوم کرپٹ سیاست دانوں سے نجات کا تہیہ کر چکی ہے۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو مختلف علاقوں میں الیکشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عوام کو کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے گزشتہ 22سال سے جدوجہد کر رہے ہیںاورانکی جدوجہد کی بدولت ہی نوازشریف اورانکے خاندان کی کرپشن عوام کے سامنے بے نقاب ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آ ج پوری قوم نے کرپٹ اوربدعنوان حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اورعوام ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھر پور تیاری کے ساتھ حصہ لے رہی ہے اورانشاء اللہ 25جولائی کا سورج تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے گھر گھر انتخابی مہم چلائیں تاکہ پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرسکیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات