کے الیکٹرک سروس کے معیار کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے،ترجمان

ہفتہ 23 جون 2018 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) کے الیکٹرک نے ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران سرمایہ کاری اور پاور انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن نے پاور یوٹیلیٹی کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ تمام انڈسٹریل زونز اور اسٹرٹیجک انسٹالیشنز سمیت کراچی شہر کے 63 فیصد سے زائد علاقوں کو لوڈ شیڈ سے مستثنیٰ قرار دے سکے۔

شہر کے باقی علاقوں کو بھی تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور لوڈ شیڈ کا دورانیہ بھی ہر علاقہ میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے دوران ہونے والے نقصانات کے پیش نظر3 گھنٹے، 6 گھنٹے اور 7.5 گھنٹے مقرر کیا گیا ہے۔کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ یا اضافی لوڈ شیڈ کے بارے میں خبروں کی پرزور تردید کی ہے اور درخواست کی ہے کہ بجلی کی چوری، کنڈے سے تعلق رکھنے والے مسائل یا کسی فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی میں مقامی تعطل کو لوڈ شیڈ قرار نہیں دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

پاور یوٹیلٹی بجلی کی چوری اور غیر قانونی طریقے سے حصول کے خاتمے کے لیے پر عزم ہی؛ جس کی تصدیق اس گزشتہ برسوں کے دوران ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے دوران ہونے والے نقصانا ت میں نمایاں کمی سے ہوتی ہے۔یہ بات بھی نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ صرف گزشتہ ایک سال کے دوران، پاور انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور بجلی چوری کے خلاف مہم سے زیادہ نقصان والے 50فیڈرز کو لوڈ شیڈ سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک نے تمام اسٹیک ہولڈرز ے درخواست کی ہے کہ وہ کراچی اور ملک کی بہتری کے لیے کے الیکٹرک کے وسیع سرمایہ کاری والے پروجیکٹس کو سہولت پہنچانے میں اپنے مثبت کردار کی ادائیگی جاری رکھیں۔پاور یوٹیلیٹی کراچی اور اس کے ملحقہ علاقوں کو کو بجلی کی فراہمی اور ساتھ ہی اپنے کسٹمرز کے لیے سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے۔