․قصور،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری،4خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 16جرائم پیشہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا

ہفتہ 23 جون 2018 18:54

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،4خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 16جرائم پیشہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور منتظر مہدی کی خصوصی ہدایا ت پر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا،تھانہ کھڈیاں،الہٰ آباد،صدر پتوکی اور سٹی پھولنگر پولیس نے بھاری نفری کیساتھ اپنے اپنے علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ 6منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے اڑھائی کلو گرام چرس اور 115بوتل شراب برآمد ،اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کے قبضہ سے چار پسٹل،بندوق اور پمپ ایکشن برآمد کی ،اسی طرح مجرما ن اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے چار مجرمان کو حراست میں لیا گیا گرفتار میں اے کیٹگری کا مجرم اشتہاری بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :