24گھنٹوں میں امیر بھنبھرو کو رہا نہ کیا گیا تو سندھ بھرمیں احتجاجی تحریک چلائیں گے،سندھ نیشنل پارٹی

سندھ میں غیر اعلانیہ طور پر قوم پرستوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ے۔ہمیں حب الوطنی کی سزادی جارہی ہے،رمضان بلیدی کی پریس کانفرنس

ہفتہ 23 جون 2018 18:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) سندھ نیشنل پارٹی کے وائس چیئرمین رمضان بلیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں غیر اعلانیہ طور پر قوم پرستوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ے۔ہمیں حب الوطنی کی سزادی جارہی ہے۔اگر 24گھنٹوں میں پارٹی چیئرمین امیر بھنبھرو کو رہا نہ کیا گیا تو ہم سندھ بھرمیں احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پارٹی کے دیگر کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ 22جون کو سندھ نیشنل پارٹی کے چئیرمین امیربھنبھرو کو ان کے رہائش گاہ سے رینجرز اہلکاروں نے گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔ پیپلز پارٹی ہمارے قائد امیر بھنبھرو کو گرفتار کروا کر ہمیں الیکشن سے دور کرنے کی سازش کرر ہی ہے ۔

(جاری ہے)

امیر بھنبھرو کی گرفتاری سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سندھ کے عوام میں نفرت کا بیج بویاجارہا ہے۔

سندھ کے قوم پرست ،کارکنان،دانشوروں کو گرفتار کیا جارہاہے۔اگر 24گھنٹوں میں پارٹی چیئرمین امیر بھنبھرو کو رہا نہ کیا گیا تو ہم سندھ بھرمیں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان،آرمی چیف،صدر پاکستان، وزیراعظم ،وزیراعلی سند ھ اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امیر بھنبھرو رہا کیا جائے اور اگر ان کے خلاف کوئی مقدمہ ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔