دومختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،نو افراد زخمی ہو گئے

ہفتہ جون 18:57

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) دومختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ بورے والا روڈ پر39بارہ ایل کا رہائشی زمیندار نصراللہ موٹر سائیکل نمبرSLL-5257پر گھر جا رہا تھا کہ تیز رفتار اے سی بس نمبرBSB-965 کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ پر کوٹلہ ادیب شہید کے قریب پیش آیا جہاں مسافروین ٹائر برسٹ ہونے سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 9مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میںمنتقل کر دیا گیا۔