پولیس نے ڈکیتی ، چوری اور راہزنی کے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور فرار کرانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 23 جون 2018 18:59

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پولیس نے ڈکیتی ، چوری اور راہزنی کے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور فرار کرانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

موضع روشن شہنائی کے رہائشی اللہ یار نے ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم محمد اسحاق ولد جمال کو اپنے گھر میں پناہ دے رکھے تھی پولیس نے اسے پکڑنے کیلئے چھاپہ مارا تو اللہ یار نے اسے فرار کروا دیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر کے زیر دفعہ 216 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :