پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رافم گروپ کے تعاون سے رافم جونیئر پنجاب ٹینس چمپئن شپ کا انعقاد

ہفتہ 23 جون 2018 18:59

پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رافم گروپ کے تعاون سے رافم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رافم گروپ کے تعاون سے رافم جونیئر پنجاب ٹینس چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔ چمپئن شپ لاہور کے احمد کامل نے فیضان فیاض کو 6-1,6-4 سے شکست دے کر جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن نے باغ جناح ٹینس کورٹس لاہور میں دو روزہ جونیئر چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جس میں لاہور بھر کے بچوں کیی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

رافم گروپ کی سپانسر کردہ چیمپئن شپ میں انڈر 16، انڈر 14، انڈر 12، انڈر 10 اور انڈر 14 ڈبلز کی کیٹیگریز کو شامل کیا گیا۔ فائنلز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر چیئرمین رافم گروپ زاہد حسین، سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک، چیف ریفری فہیم صدیقی، حامد نیاز، عارف فیروز اور فیملیز کی اچھی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

انڈر 16 کے فائنل میں فیضان فیاض نے ٹاپ سیڈ احمد کامل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ پہلا سیٹ احمد کامل نے 6-1 سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں فیضان فیاض نے خوب مقابلہ کیا مگر احمد کامل نے سیٹ 6-4 سے جیت کر ٹائٹل بھی جیت لیا۔ انڈر 14 کے فائنل میں بلال عاصم نے حسن علی کو 8-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈر 12 کے فائنل میں شاہیل طاہر نے بلال عاصم کو 8-6 سے ہرا کر مقابلہ جیت لیا۔

انڈر 10 کے فائنل میں اسد زمان نے حمزہ علی رضوان کو 8-5 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 14 ڈبلز کے فائنل میں شاہیل طاہر اور احتشام عارف نے حیدر علی رضوان اور حمزہ جواد کو 6-3, 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی زاہد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ ننھے بچوں نے ٹینس کے دلچسپ مقابلوں میں حصہ لیا۔ رافم گروپ ماضی میں بھی ٹینس کی کئی چیمپئن شپ نیزا، بورجان اور دیگر ناموں سے کروا چکا ہے مستقبل میں بھی ٹینس کو سپورٹ کریں گے۔ رشید ملک نے چیئرمین رافم گروپ زاہد حسین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔