چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ ؛بھارت نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دے دی

چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو چار گول سےہرا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 جون 2018 18:47

چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ ؛بھارت نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دے ..
بریڈا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23جون 2018ء) :چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دے دی۔ چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو چار گول سےہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق چیمئینز ٹرافی ہاکی 2018 کا ایونٹ نیدرلینڈ میں شروع ہو چکا ہے۔جس میں پاکستان کا اپنے روایتی حریف بھارت سے آج ٹاکرا ہوا۔پاکستان کا آخری چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں انتہائی مایوس کن آغاز سامنے آچکا ہے۔

(جاری ہے)

چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دے دی۔بھارت کی جانب سے مندیپ سنگھ ،لالت،ہرمن پریت اور دل پریت نے ایک ایک گول کیا۔دوسری جانب پاکستان کی جانب سے کوئی کھلاڑی بھی گول نہ کرسکا۔پاکستان نے آخری پانچ منٹ میں گول کیپر کو بٹھا کر اضافی کھلاڑی کو موقع دیا لیکن پاکستان کی کوئی کاوش رنگ نہ لا سکی اور پاکستان کو ایونٹ کے آغاز ہی میں بدترین شکست کا سامنا کرناپڑا۔اب پاکستان اپنا اگلا میچ دفاعی چمپئین آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔