نو جو ان کی بھنویں ، مو نچھیں اور سر کے بال مو نڈ نے والے با اثر افرا د قا نو ن کی گر فت سے آ زا د

بریت کا نشا نہ بننے والے نو جوان کے خلا ف زیادتی کی دفعا ت کے تحت مقدمہ در ج کر کے پا بند سلا سل کر دیا

ہفتہ جون 19:01

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) جڑانوالہ نو جو ان کی بھنویں ، مو نچھیں اور سر کے بال مو نڈ نے والے با اثر افرا د قا نو ن کی گر فت سے آ زا د پولیس نے الٹا ظلم و بر بریت کا نشا نہ بننے والے نو جوان کے خلا ف زیادتی کی دفعا ت کے تحت مقدمہ در ج کر کے پا بند سلا سل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مانگٹانوالہ کا رہا ئشی نو جوا ن وقا ص ظہیر جڑانوالہ کے نوا حی گا ئوں چک نمبر 644گ ب کی رہا ئشی مدیحہ بی بی کو مو بائل فون پر مبینہ حرا سا ں کر تا تھا۔

دو رو ز قبل مدیحہ بی بی کے اہل خانہ نے وقا ص ظہیر کو بہا نے سے گا ئو ں بلا یا اور مبینہ پنچا ئتی طو ر پر وقا ص ظہیر کی بھنویں، مو نچھیں ، اور سر کے بال مو نڈ کر بیہما نہ تشدد کا نشا نہ بنایا اطلا ع پر پولیس نے ظلم و بر بریت کا نشا نہ بننے والے نو جوا ن کو طبی امدا د دلوا نے کی بجا ئے حوالا ت میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ مبینہ پنچا ئتی طو ر پر نو جوان کو تشدد کا نشا نہ بنا نے والے با اثر افرا د تا حال قا نو ن کی گر فت سے آ زا د ہیں تھا نہ لنڈیا نوالہ پولیس نے مدیحہ بی بی کے بھائی مزمل کی مد عیت میں تشدد کا نشا نہ بننے والے وقاص ظہیر کے خلا ف زنا ء حرام کا ری کے تحت مقد مہ در ج کر لیا ہے۔

پولیس ذرا ئع کے مطا بق وقا ص ظہیر پر ہو نے والے ظلم و تشدد کا میڈیکل کر وا لیا گیا ہے درخواست پر انسا نیت سو ز وا قعہ میں ملوث افرا د کے خلا ف قا نو نی کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :