وزیر زراعت سردار تنویر الیاس نے پنجاب ایگری ایکسپو 2018 کا افتتاح کردیا

نمائش میں 100 سے زائد ملکی وبین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کو پیش کیاہے نمائش سے دنیا بھر کو پاکستان کے شعبہ زراعت کے متعلق آگاہی حاصل ہو گی، سردار تنویر الیاس

ہفتہ جون 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کی دوروزہ ایگری ایکسپو 2018 کا افتتاح وزیر زراعت سردار تنویر الیاس نے کردیا ہے۔ایکسپو میں ملکی اور غیر ملکی صنعت کار،، کاشتکار، درآمد و برآمدکنندگان کی غیر معمولی دلچسپی سامنے آئی ہے۔اس نمائش میں 100 سے زائد ملکی وبین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کو پیش کیاہے۔ پنجاب ایگری ایکسپو کا انعقاد آج 23 اور 24جون کو ایکسپو سنٹرجوہر ٹائون میں کیا گیا اور پنجاب حکومت میں عبوری وزیر زراعت سردار تنویر الیاس خان نے اس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد سے صنعت کاروں اور کاشتکاروں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ اس زرعی نمائش کے انعقاد سے پاکستانی چاول، پھلوں، سبزیات اور ان کی مصنوعات کو دنیا بھر میں نئی منڈیاں ملنے کے امکانات بھی روشن ہو ں گے اور دنیا بھر کو پاکستان کے شعبہ زراعت کے متعلق آگاہی حاصل ہو گی۔

(جاری ہے)

سردار تنویر الیاس خان کو نمائش کا دورہ بھی کرایا گیا جس کے دوران مختلف ممالک سے آئے ہوئے صنعت کاروں سے انہوں نے بات چیت بھی کی جبکہ محکمہ زراعت کے آفیسران اور کمپنیوں کے نمائندگان نے انہیں نمائش اور اس میں قائم کیے گئے سٹالز کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

منتظمین کے مطابق ایکسپو کا مقصد پاکستانی زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنااور شرکا کو جدید تحقیق بارے بھی معلومات فراہم کرنا ہے۔ اسلام آباد میں مقیم راولاکوٹ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت سردار تنویر الیاس خان کورواں ماہ 15 جون کو پنجاب حکومت میں وزارت کا قلمدان سونپا گیا تھا اور ان کو محکمہ زراعت، خوراک، آبپاشی، جنگلات، ماہی پروری، جنگلی حیات، لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ، ٹرانسپورٹ، منصوبہ بندی و ترقیات کا چارج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :