بورے والا میں 7افراد کیری ڈبہ میں لڑکی کو اغواء کر کے لے گئے، مقدمہ درج

ہفتہ 23 جون 2018 19:01

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) 7افراد کیری ڈبہ میں لڑکی کو اغواء کر کے لے گئے تفصیلات کے مطابق محمدحنیف ولد غلام محمد جو کہ موضع جودھیکا بہاولنگر کا رہائشی ہے اس کی بھتیجی عذرا بی بی چک نمبر 445ای بی میں رشتہ داروں کے پاس آئی ہوئی تھی گزشتہ روز وہ خریداری کے لیے شہر کی طرف آ رہی تھی کہ ملزم عمران نے اپنے دیگر 6ساتھیوں کے ہمراہ اسے روک کر کیری ڈبہ میں ڈال لیا اور نا معلوم مقام پر اغواء کر کے لے گئے پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :