الیکشن ٹربیونل ملتان نے ن لیگ کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے خلاف دائر تمام اپیلیں مسترد کر دیں

ہفتہ 23 جون 2018 19:01

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) الیکشن ٹربیونل ملتان نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے خلاف دائر تمام اپیلیں مسترد کر دیں جبکہ امیدوار صوبائی اسمبلی این اے 162چوہدری نذیر احمد آرائیں کی ریٹرننگ آفیسر بورے والا کے فیصلے کے خلاف سماعت کل 24جون تک ملتوی کر دی مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی 299چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 25جون کا نوٹس جاری کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر این اے 162خاور رشید کی جانب سے ن لیگ کے نامزد امیدوار چوہدری نذیر احمد آرائیں کے کاغذا ت مسترد کئے جانے کے خلاف چوہدری نذیر احمد آرائیں نے الیکشن ٹربیونل ملتان میں اپیل دائر کی تھی پی ٹی آئی کی امیدوار این اے 162عائشہ نذیر جٹ کے خلاف ن لیگی امیدوار چوہدری نذیر احمد آرائیں کی اپیل خارج کر دی گئی پی پی 230سے ن لیگی امیدوار چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے خلاف ان کے مد مقابل امیدوار سردار خالد محمودڈوگر اور مقامی شہری نعمان یونس کی دائر اپیلیں بھی فاضل ٹربیونل نے ابتدائی سماعت کے دوران ہی خارج کر دیں حلقہ پی پی 229سے ن لیگ کے امیدوار چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے خلاف ان کے مد مقابل امیدوار ہمایوں افتخار چشتی کی اپیل الیکشن ٹربیونل نے قابل سماعت قرار دیتے ہوئے منظور کر لی گئی