خیبر پختونخوا کے اعلی افسران کا الیکشن کمیشن سے صوبے میں مخصوص تبادلوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پر نگراں وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کو گمراہ کرنے کا الزام،، سابق حکومت کے قریبی افسران کو عہدوں سے نہیں ہٹایا گیا

ہفتہ 23 جون 2018 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) خیبر پختونخوا کے اعلی افسران نے الیکشن کمیشن سے صوبے میں مخصوص تبادلوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں افسران نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پر نگراں وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کو گمراہ کرنے کا الزام لگا دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن سے قبل خیبر پختونخوا میں مخصوص تبادلوں کے خلاف صوبے کے سینئر افسران نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا،خط میں صوبے میں چند روز قبل ہونے والے تبادلوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے نگران وزیراعلیٰ اورالیکشن کمیشن کو گمراہ کیا ،سیکرٹری اسٹیلشمنٹ نے جونیئر پوسٹ پر تعینات اپنے بھائی کو ڈی سی لگایا ،سابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور کمشنر پشاور بھی بدستور عہدے پر برقرار ہیں خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے مقابلے میں کے پی میں صرف تین کمشنر،آٹھ ڈی سیز کے تبادلے کیے گئے اور سابق حکومت کے قریبی افسران کو عہدوں سے نہیں ہٹایا گیا۔