Live Updates

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماء ضیاء اللہ آفریدی نے این اے 31سے دستبرداری کا اعلان کردیا

ہفتہ 23 جون 2018 19:05

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماء ضیاء اللہ آفریدی نے این اے 31سے دستبرداری ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماء ضیاء اللہ آفریدی نے این اے اکتیس سے دستبرداری کا اعلان کردیا ،این اے اکتیس کا ٹکٹ پارٹی میں نئے شامل ہونے والے عرفان اللہ شاہ کو دیا جائیگا ۔پشاور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے ضیاء اللہ آفریدی نے پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے اکتیس سے دستبرداری کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں نئی شمولیت اختیارکرنے والے کارکن عرفان اللہ شاہ کے حق میں دستبرداری کا فیصلہ کیا،ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ فیصلے سے متعلق پارٹی کے رہنمائوں کو آگاہ کردیا ہے،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے چھہتر سے الیکشن میں حصہ لوں گا،اس موقع پر تحریک انصاف کے ریجنل سینئر نائب صدر عرفان اللہ شاہ نے پی ٹی آئی سے ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات