متحدہ مجلس عمل خیبر پختونخوا نے (کل) سے انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے کا اعلان کردیا

ہفتہ 23 جون 2018 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل خیبر پختونخوا نے (کل) اتوار سیسے انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے کا اعلان کردیا،سینئر نائب صدر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے دستور میں پہلا نکتہ اسلامی نظام ہے، جلسے سے اسلامی انقلاب کے سفرکا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ایم ایم اے کے سینئر نائب صدر اورسینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ کل انتخابی مہم کے سلسلے کا پہلا جلسہ کریں گے،جلسے سے اسلامی انقلاب کے سفرکا آغاز ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ ستر سالوں پاکستان کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،پاکستان کی خارجہ پالیسی کو اسلامی اصولوں کے مطابق بنائیں گے،لوٹی رقم کو واپس لائیں گے،،مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی عشروں سے پاکستان پر چند خاندان مسلط ہیںسیکولر اور لبرل قوتیں پاکستان کو لوٹ رہی ہیں۔