کوئٹہ ،نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا

ہفتہ جون 19:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا پولیس کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ کے علاقے گلستان ٹائون سے پولیس کو ایوض علی ولد محمد علی کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے مقتول گلستان ٹائون میں فروٹ کی دکان چلاتاتھا جسے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب قتل کیا گیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاورائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ،مزید کاروائی پولیس کررہی ہے ۔