ٹنڈو الہیار، مسن پولیس نے چوری کی موٹر سائیکل اور بھاری مقدار میں کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا

ہفتہ 23 جون 2018 19:05

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) مسن پولیس کا کارنامہ عید پیکج پر سینٹر جیل سے رہا ہونے والا قیدی کو مسن پولیس نے چوری کی موٹر سائیکل اور بھاری مقدار میں کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ٹنڈوالہ یار کے مسن تھانے کی پولیس نے ایک اطلاع پر میرواہ روڈ پر چیکینگ کے دوران موٹر سائیکل سوار سلاموں منگریو کو روک کر تلاشی لی تلاشی میں اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں کچی شراب برآمد کرلی جبکہ پولیس نے تفتیش میں مذکورہ موٹر سائیکل کو چیک کیا تو پتا چلا کہ یہ موٹر سائیکل حیدرآباد سے چوری کی گئی ہے پولیس نے ملزم سلاموں منگریوکے خلاف کیس داخل کرکے حوالات روانہ کردیا بتایا جاتا ہے کہ ملزم سلاموں منگریو مختلف چوری ، اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں کے کیس میں گذشتہ کئی ماہ سے سینٹر جیل حیدرآباد میں قید تھا جسے حکومت کی جانب سے ملنے عید پیکج پر رہا کیا گیا تھا ۔

جس نے سینٹر جیل سے آزاد ہونے کے بعد دوبارہ واردات شروع کردی تھی ۔

متعلقہ عنوان :