مری میں راجہ اشفاق سرور کے ہوٹل کو سیل کئے جانے کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ ، ہاتھا پائی

ڈی سمیت تما م افراد کو یرغمال بنا لیاگیا

ہفتہ جون 19:25

لاہور/مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) مری میںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سیکرٹری جنرل وسابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کے ہوٹل کو گندگی کی وجہ سے سیل کئے جانے کے دوران حملہ ، ہوٹل کے عملے نے ٹیم پر دھاوا بول دیا اورڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل سمیت تمام ٹیموں کوہوٹل کے اندر یرغمال بنایا گیا ، یرغمال بنانے کے بعد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر مری میں حملہ ہوا۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سیکرٹری جنرل وسابق صوبائی وزیر برائے محنت وافرادی قوت راجہ اشفاق سرور کے ہوٹل کو گندگی کی وجہ سے سیل کیا جانا تھا کہ ٹیم پر دھاوا بول دیا گیا اورڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل سمیت تمام ٹیموں کوہوٹل کے اندر یرغمال بنایا گیا ، یرغمال بنانے کے بعد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی گئی۔