پیپلزپارٹی نے سینیٹر رخسانہ زبیری کے زیر نگرانی سنٹرل الیکشن سیل قائم کر دیا

نیئر بخاری، امجد حسین،چوہدری منظور، خواجہ مجتبیٰ، جمیل سومرو،حافظ نعیم، چاند بی بی، نذیر ڈھوکی اور دیگر شامل

ہفتہ 23 جون 2018 19:25

․اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر رخسانہ زبیری کے زیر نگرانی سنٹرل الیکشن سیل قائم کر دیا،سیل میں سید نیر حسین بخاری، امجد حسین،چوہدری منظور، خواجہ مجتبیٰ، جمیل سومرو،حافظ نعیم، ایڈووکیٹ چاند بی بی، نذیر ڈھوکی اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تفصیلات کو مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر رخسانہ زبیری کے زیر نگرانی سنٹرل الیکشن سیل قائم کر دیا ہے جو آئندہ انتخابات کی نگرانی کرے گا۔

سیل میں سید نیر حسین بخاری، امجد حسین،چوہدری منظور، خواجہ مجتبیٰ، جمیل سومرو،حافظ نعیم، ایڈووکیٹ چاند بی بی، نذیر ڈھوکی اور دیگر شامل ہیں۔ سیل کا اجلاس سینیٹر رخسانہ زبیری کی صدارت میں ہفتہ کے روز پارٹی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں آئنہ انتخابات کے دوران پارٹی پالیسی کے مطابق حکمت عملی تشکیل دی گئی۔ فیصلے کے مطابق نذیر ڈھوکی سیل کے میڈیا کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ن