Live Updates

پی ٹی آئی ضلع چاغی کے عوام کی امنگوں کی اصل ترجمان ہے،ملک امان اللہ نوتیزئی

ہفتہ 23 جون 2018 19:25

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع چاغی نے پی بی 34 چاغی پر بھرپور انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں دالبندین کی سطح پر آصف ریکی کی قیادت میں دس رکنی الیکشن سیل بھی قائم کردیا گیا ہی. یہ فیصلے پی ٹی آئی چاغی کے ضلعی صدر اور پی بی 34 چاغی سے امیدوار ملک امان اللہ نوتیزئی کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ہوئے جس کے دوران مختلف امور زیر غور آئے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے متعدد فیصلے کیئے گئی.

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک امان اللہ نوتیزئی ودیگر نے کہا کہ ان کا مقابلہ وقت کے فرعونوں سے ہے وہ مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں کسی کرپٹ سیاستدان کی ہرگز حمایت نہیں کریں گی. انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن، غیور عوام اور ہمارے ہمدرد منفی پروپیگنڈے اور افواہوں کا بھرپور مقابلہ کریں اور 25 جولائی کا دن یہ ثابت کردے گا کہ پی ٹی آئی ضلع چاغی کے عوام کی امنگوں کا اصل ترجمان ہی. انہوں نے پارٹی ٹکٹ دینے پر چیرمین عمران خان اور صوبائی صدر سردار یار محمد رند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا پی ٹی آئی ملک بھر کی طرح چاغی میں بھی تبدیلی چاہتی ہے جس کے لیے اپنی طرف سے پوری کوشش کرکے کامیابی حاصل کریں گے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات