Live Updates

محدود وسائل میں رہ کر سبی شہر کی خوبصورتی کو بحال رکھا جائے گا ،شہر کی صفائی کیلئے میونسپل کمیٹی کا عملہ اپنی ذمہ داری پوری کررہا ہے شہر کی خوب صورت کو بحال رکھنے کیلئے تاجر وشہر ی اپنی ذمہ داریوںکا احساس کریں،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی عبدالعزیز رند

ہفتہ 23 جون 2018 19:25

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی عبدالعزیز رند نے کہاہے کہ محدود وسائل میں رہ کر سبی شہر کی خوبصورتی کو بحال رکھا جائے گا شہر کی صفائی کیلئے میونسپل کمیٹی کا عملہ اپنی ذمہ داری پوری کررہا ہے شہر کی خوب صورت کو بحال رکھنے کیلئے تاجر وشہر ی اپنی ذمہ داریوںکا احساس کریں دکانوں کا کچرا سٹرکوں پر ڈالنے کی بجائے کچرا دانوں کا استعمال کرکے ذمہ دار شہریوں کا ثبوت دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید بلوچ ، فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، سینئر صحافی سید طاہر علی ،شہباز خان ، کریم داد سیلاچی ، محمد بابر ، شاہ رخ خان سیلاچی ، عمران خان کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔حاجی عبدالعزیز رند نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے عوام میں شعور واگہی کی فراہمی کیلئے علاقائی کونسلرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے کونسلرز مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ عوامی مسائل کو بروقت ھل کرکے ہم بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :