عوامی مسائل پارٹیاں بدلنے سے نہیں بلکہ اچھی سوچ رکھنے سے حل ہوسکتے ہیں، گزشتہ پانچ سال میں اجتماعی نہیں انفرادی کام ہوئے ہیں،میر حسن خان جمالی

ہفتہ 23 جون 2018 19:26

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) مارکیٹ کمیٹی جعفرآبادکے چیئرمین وپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمامیر حسن خان جمالی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان پاکستان کاسب سے بڑاصوبہ ہے،اورسب سے زیادہ بلوچستان کومحروم رکھاجارہاہے،یہ بہت بڑی زیادتی ہے حکمرانوں نے ہمیں احساس کمتری میں ڈال دیاہے، ہمارے بلوچستان کے سیاسی رہنماوں کوعوام کی مسائل کے حل کو سوچناچاھیئے،میر حسن جمالی نے کہاکہ جمالی خاندان اِس وقت 3حصوں میں بٹ چکاہے، ہم پیپلزپارٹی میں ہیں کوئی پی ٹی آئی تو کوبی اے پی میں چلاگیاہے، عوامی مسائل پارٹیاں بدلنے یابنانے سے حل نہیں ہوتے بلکہ اچھی سوچ رکھنے سے حل ہوسکتے ہیں، اٴْنہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سال میں اجتماعی نہیں انفرادی کام ہوئے ہیں، اگراچھے تعلیمی ادارے اورصحت کے مراکزبنائے جاتے توبہترہوتا،اب وقت قریب آگیاہے، فیصلہ عوام کوکرناہے اگراچھے نمائندے منتخب کرینگے توعوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :