بلوچستان عوامی پارٹی کامقصدومحورعوام کی ترقی اورخوش حالی ہے،میرضیائ اللہ لانگو

ْجام کمال عالیانی کی قیادت میں پارٹی مضبوط اورناقابل شکست بن چکی ہے، عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 23 جون 2018 19:26

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کامقصدومحورعوام کی ترقی اورخوش حالی ہے جام کمال عالیانی کی قیادت میں پارٹی مضبوط اورناقابل شکست بن چکی ہے قلات خالق آبادمنگچر کے عوام کی عدالت میں ہم اپنی گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پرجارہے ہیں اورہم پرامید ہے کہ عوام ہمیں بھاری مینڈیٹ دیکرکامیاب کرے گی ان خیالا ت کااظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے پی بی 37قلات خالق آبادمنگچرسے امیدوارمیرضیائ اللہ لانگونے جمندزئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع میں میرحبیب جمندزئی لانگو، حاجی عارف جمندزئی لانگونے اپنے ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماراپلیٹ فارم ایک ایسی سیاسی پلیٹ فارم ہے جہاں یکساں طورپرعوام کے حقوق کی جدوجہد ہورہی ہے تعصب علاقہ پرستی لسانی ، فرقہ پرستی سمیت تمام تعصبات سے بالاترہوکرملک وقوم کی ترقی اورخوش حالی کے لیے سیاسی جدوجہد ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہم انتخابی میدان مفادپرستوں کے لیے خالی نہیں چھوڑے ہیں اورہمیں امید ہے کہ اس الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی ایک بڑی سیاسی قوت بن کرابھرے گی کیونکہ ہمارے قائدین کی کارکردگی روزروشن کی طرح عیاں ہے علاقے میں میرخالدخان لانگوکی ترقیاتی اسکیمات سے کوئی انکارنہیں کرسکتا ہے ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 25جولائی کوگائے کی نشان کویاد رکھیں آخرمیں شرکائ کے اعزازمیں میرنثاراحمدلانگوجمندزئی نے پرتکلف ظہرانہ دیا۔

متعلقہ عنوان :