عوام 25جولائی کوسیاسی مسافروں کوروانہ کردیں گے،چوہدری نثار
الیکشن میں ایک لاکھ 72ہزار ووٹوں سے کامیابی ہوگی،میں نے عزت کی سیاست کی،سرنہیں جھکایا، میں کسی ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں،کسی کوشک ہے تو25جولائی کودیکھ لینا ،عوام مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔چک بیلی میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جون 2018 19:22
(جاری ہے)
لیکن اس الیکشن میں ایک لاکھ72ہزار ووٹوں سے کامیابی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عزت سے سیاست کی، کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا۔کوئی فیکٹری نہیں لگائی،کوئی پٹرول پمپ نہیں لگایا۔ مجھے جو اقتدار میں ملاوہ علاقے پرلگا دیا۔انہوں نے کہاکہ 85ء سے آج تک جائزہ لیں یہاں کوئی سڑک پکی نہیں تھی۔بجلی اور سکول نہیں تھی۔چند علاقوں کوچھوڑ کر۔یہاں آستینیں چڑھا کرہرکوئی تقریر کرسکتا ہے ۔لیکن گواہ رہنا کہ اس علاقے کا کوئی کونہ نہیں جہاں میری خدمت کا نشان نہیں ہے۔سیاسی مسافروں کوبتادینا کہ یہاں کوئی ایسا کونہ نہیں جہاں میرے مخالف نے کوئی خدمت کی ہو۔انہوں نے کہا کہ میرامخالف امیدوار 8سال مشرف کی وردی کے پیچھے چھپ کرسیاست کرتا رہا۔اس سے پہلے پیپلزپارٹی کاوزیررہا۔بی اے ڈگری جعلی ، میٹرک فیل ہے۔اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ چوہدری نثار کا مخالف ہے۔میرا مخالف ہونے کے باعث پیپلزپارٹی نے اس کووزیربنایا۔یہ شخص 12ال برسراقتدار رہا لیکن ایک خدمت بتا دے میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔چوہدری نثارنے کہا کہ ایک اور شخص جس کا سیاسی حلقہ مری میں ہے ۔پانچ سال ایم پی اے رہا۔ایک پکی گلی نہیں بنوائی۔اب میرے خلاف تقریریں کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کوشک ہے تودیکھ لینا ،میں کسی ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں،میں اللہ تعالیٰ کی ذات اور نیچے اس کی مخلوق کا محتاج ہوں۔25جولائی کودیکھنا کے عوام چوہدری نثار کے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.