جولائی سیاستدانوںکیلئے یوم حساب ثابت ہوگا،امیرمقام

عوام کودھوکہ دینے والوںکے بوریا بستر گول ہو جائینگے،بغیر مینڈیٹ کے جتنے عوام کی فلاح وبہبوداورترقی کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے مینڈیت لینے والوںنے پاکستان کے قیام سے آج تک نہیں کئے،صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا

ہفتہ جون 19:35

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے خیبرپختونخواکے صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ سوات میں عوام کا جذبہ دیکھ کریقین پختہ ہوگیاہے کہ25جولائی کو ریت کی دیواریںپاکستان مسلم (ن)کے سامنے کھڑے ہونے کی سکت نہیںرکھ سکیںگے۔ انہوں نے کہاکہ 25جولائی سیاستدانوںکیلئے یوم حساب ثابت ہوگا،عوام کودھوکہ دینے والوںکی بوریاںبسترگول ہوجائیںگے،بغیر مینڈیٹ کے جتنے عوام کی فلاح وبہبوداورترقی کے منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچائے مینڈیت لینے والوںنے پاکستان کے قیام سے آج تک نہیںکئے۔

انہوںنے کہاکہ میاںمحمدشہبازشریف جوکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوارہے کاخیبر پختونخواسے انتخابات لڑنے کاعین مقصدہی یہی ہے کہ کامیابی اوراقتدارملنے کے بعدخیبرپختونخواکے محرومیوںکاحقیقی معنوںمیںازالہ کیا جاسکے اورانشاء اللہ خیبرپختونخواکے غیورعوام انہیںبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے کوکارئی،،سوات میںایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرفضل مولاخان،بشیراحمدٹھیکیدار،فضل واحدخان،محمدکریم،رشیداحمد،میاںسیدرحمان،باچاگل،امان اللہ خان،سرسالی خان،سیف اللہ خان،ناظم اکبرحسین،ناظم میاںنورشاد،نائب ناظم دائود،محمدعلی کونسلر اورتاج ملوک کونسلرنے اپنے خاندانوںاورسینکڑوں ساتھیوںسمیت تحریک انصاف،، جمعیت علمائے اسلام اورعوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکرپاکستان مسلم لیگ(ن)میںباقاعدہ شمولیت اختیارکی۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ تبدیلی کے نام دعویداروںنے ڈیم اورٹربائنزبنانے کے توبلند وبانگ دعوے کئے مگروزیراعلیٰ نے اپنے لئے سوئمنگ پول بنانے کوترجیح دی ڈیم بنانے کی نہیںلیکن اگراللہ تعالیٰ نے اقتدارکاموقع دیاتو بہتے دریائوںکے پانی کوبروئے کارلاکرہزاروںمیگاواٹ بجلی پیداکریںگے۔انہوںنے کہاکہ صوبے میںسیاحت کوفروغ دیںگے، روزگارکے وافرمواقع پیداکرینگے،صحت اورتعلیم میںانقلابی اصلاحات لائینگے۔