منجھو شوری ،سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول کا دھماکہ ،ڈی ایس پی سمیت چارپولیس اہلکار ،10 راہ گیر زخمی

ہفتہ 23 جون 2018 19:35

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) تحصیل تمبو کے ہیڈکواٹر منجھو شوری میں سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت چارپولیس اہلکار اور 10 راہ گیر زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے میں پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل تمبو کے ہیڈکواٹر منجھو شوری میں پولیس موبائل ڈبل منزل مسجدچوک سے گزر رہا تھا سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دھما کے سے گاڑی میں موجود ڈی ایس پی عنایت اللہ بگٹی سمیت 4 اہلکار اور 10راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔ دھماکے سے قریب مسجد بھی زمین بوس ہو گیا اور دکانوں میڈیکل اسٹور اور ہوٹل کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکور اہلکاروں نیفوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا زخمیوں میں ڈی ایس پی عنایت اللہ بگٹی ،ڈرائیورغلام علی ،پولیس اہلکار دادمحمد ارباب علی منجھو اور شہریوں میں محمد سلیم ،محمدیونس ،دادخدا ،عنایت اللہ ،قمرالدین ،علی ،ثناء اللہ ،حیدرسوالی خان ،منٹھار مکیش کمار ،معشوق علی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقع کے حوالے سے ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد راؤ منیر احمد ضیاء ایس ایس پی نصیرآبادسیدجاوید شاہ غرشین کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیرز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس سے پولیس کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔جس سے پولیس اہلکاروں سمیت راہ گیر بھی زخمی ہوئے جنہیں مزید اعلاج معالجہ کے لئے لاڑکانہ ریفر کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے جوانوں کے اعزام مضبوط ہیں اور بلا خوف و خطر اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی ایسے ہتھکنڈوں سے عزائم کمزور نہیں کیے جا سکتے واقع کی تحقیقات جاری ہیں۔