صوابی، گھریلو جھگڑے پر خواتین آپس میں لڑ پڑیں، چچی کے چھری کے وار سے دیور کی بیٹی قتل

ہفتہ 23 جون 2018 19:49

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) زیدہ سٹی میں گھریلو جھگڑے پر خواتین آپس میں لڑپڑیں ،ایک دوسرے پر چھریوں سے وار ، چچی نے چھری سے وار کرکے دیور کی بیٹی کو قتل کردیا جبکہ جوابی وار سے چچی زخمی ہوگئیں ، حمزہ ولد فضل ہادی ساکن زیدہ نے تھانہ زیدہ سٹی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اُن کی بہن مسماة ( ی ) اور اُن کی چچی مسماة ( ص) کے مابین گھریلو معاملے پر زبانی تکرار ہوئی ،جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر چھریوں سے وار کئے ،چھری کے وار سے میری بہن مسماة ( ی ) موقع پر جاں بحق جبکہ چچی ( ص) زخمی ہوگئیں ، جنہیں ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ،مقتولہ اعلیٰ تعلیم یافتہ تھیں ،پولیس تھانہ زیدہ سٹی نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔