سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو 2-1 سے شکست دیدی

میچ کے اختتامی لمحات میں سوئٹزر لینڈ کے شرڈن شقیری نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنادی

ہفتہ 23 جون 2018 20:01

سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو 2-1 سے شکست دیدی
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) فٹ بال ورلڈ کپ گروپ ای کے میچ میں سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

روس کے کیلنگراڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلا گول سربیا کی جانب سے ایلکزینڈر مکرووچ نے پانچویں منٹ میں کیا۔سوئٹرز لینڈ نے 52ویں منٹ میں گول اسکور کرکے سربیا کی سبقت ختم کردی اور میچ 1-1 سے برابر ہوگیا۔میچ کے اختتامی لمحات میں سوئٹزر لینڈ کے شرڈن شقیری نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔

متعلقہ عنوان :