پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام قومی خواتین کھلاڑیوں کا پہلا تربیتی کیمپ 30 جون سے شروع ہوگا

ہفتہ 23 جون 2018 20:01

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام قومی خواتین کھلاڑیوں کا پہلا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی )کے زیر اہتمام پہلی بار قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 30 جون سے 5 جولائی تک ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 25 سے 30 خواتین کھلاڑی آفیشلز شرکت کریں گے۔ قومی بلائنڈ خواتین کھلاڑیوں کو تربیت قومی بلائنڈ مر د کھلاڑیوں کے سابق کوچ نفیس احمد دیں گے۔

متعلقہ عنوان :