ذوالفقار مرزا اور دیگر کے خلاف مقدمات کی سماعت سرکاری وکیل کی عدم موجودگی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

ہفتہ 23 جون 2018 20:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) انسدادہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور دیگر کے خلاف مقدمات کی سماعت سرکاری وکیل کی عدم موجودگی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سرکاری وکیل کی عدم حاضری کے باعث گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا۔ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کارسرکار میں مداخلت،جلاو گھیراؤ کے الزامات ہیں۔، ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے،،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی ہے ۔