رینجرز کی حیدر آباد قاسم آباد کے علاقے بھٹائی نگر میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی،2ملزمان گرفتار

ہفتہ جون 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پاکستان رینجرز(((سندھ))نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر اندرون سندھ حیدر آباد قاسم آباد کے علاقے بھٹائی نگر میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو انتہائی مطلوب ملزمان غلام مصرفع درس عرف بابو درس اور مختیار علی کھوسو عرف مکھوکو گرفتار کیا۔دوران آپریشن ملزمان سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

برآمد ہونے والے اسلحہ میں ایک عدد 44 بور ایس ایم جی بمعہ 3 عدد میگزین،ایک عدد رپیٹر ،ایک عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ 2 عدد میگزین،ایک عدد 303 رائفل ،43 عدد مختلف اقسام کے رانڈز شامل ہیں ۔دونوں ملزمان کو اسلحہ اور ایمونیشن سمیت قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔