مو ن سون با رشو ں کے پیش نظر ڈینگی مچھر سے نجات کیلئے اقدا ما ت کئے جا ئیں ، سعدیہ رضوی

ہفتہ 23 جون 2018 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) سندھ کی نگرا ن صو با ئی وزیر صحت،تعلیم اور بہبو د آبا دی ڈاکٹر سعدیہ رضوی سے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈینگی کنٹرول پرو گرا م سے ملا قا ت میںممکنہ مو ن سون با رشو ں کے پیش نظر ڈینگی مچھر سے نجات کیلئے اقدا ما ت مکمل کر نے کی ہدایت کی۔پرو جیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر رشید نے صو با ئی وزیر کو ادارے کی کارکردگی اور اقدا ما ت سے آگا ہ کر تے ہو ئے بتا یا کہ 2018کے اعدا د شما ر کے مطا بق صو بے بھر سے ڈینگی کے 617کیس رپو ر ٹ ہو ئے جن میں سے 1مریض کی ہلا کت ہو گئی جبکہ 2017میں مریضو ں کی تعدا د 2927اور ہلا کتو ں کی تعداد 12تھی ۔

سندھ میں سب سے زیا دہ کیسز کرا چی میں رپورٹ ہو ئے جس کا تنا سب 98فیصد ہے ۔ڈاکٹر رشید نے بتا یا کہ شہر کرا چی میں سیوریج کا خرا ب نظا م کے باعث مچھرو ں کی افزائش نسل ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رشید نے بتا یا کہ ہم محکمہ بلد یا ت اور میئر سے را بطے میں ہیں اور شہر میں ممکنہ با رشو ں کے پیش نظر صفا ئی ستھرا ئی کے کا م کیلئے سر وے مکمل کر لیا اور آئندہ کچھ دنو ں میں شہر کے تما م متا ثرہ علا قو ں میں مچھر ما ر اسپرے مہم کا آغا ز کیا جا ئیگا ۔

ڈاکٹر رشید نے بتا یا کہ اس مہم کو کا میا ب بنا نے کیلئے عوام کی آگا ہی مہم انتہا ئی ضروری ہے اس حوالے سے اخبا را ت اور ٹی وی چینلز پر عوام کو ڈینگی اور مچھر و ں سے بچا ئو کی حفاظتی تدا بیر سے آگا ہ کر نا انتہا ئی ضروری ہے ۔صو با ئی وزیر نے اس حوالے سے ہر ممکن مدد فرا ہم کر نے کی یقین دہانی کرا تے ہو ئے کہا کہ عوام کی بھلا ئی اور علا ج و بہبو د کے کا م کیلئے تما م تر اقدا ما ت فو ر ی طو ر پر کئے جا ئیں اس سلسلے میں میں کسی قسم کی کوتا ہی اور لا پرواہی بر دا شت نہیں کی جا ئیگی کیو نکہ یہ کا م نہا یت حساس نو عیت کے ہیں اور ہما ر ی کسی بھی لا پر واہی سے قیمتی جا نیں ضا ئع ہو نے کا خدشہ رہتا ہے دیگر محکمو ں سے تعا ون اور را بطے کر نے میں کسی بھی قسم کی دشواری پیش آئے تو فو ر ی طو ر پر مجھے آگاہ کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :