کراچی: ملیر میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

ہفتہ 23 جون 2018 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) کراچی میں ملیر میمن گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق شخص کی شناخت ثنا اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد ریسکیو عملے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کوطبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ دو موٹر سائیکلوں کیآپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا تھا۔