حلقہ پی کے 67 سے مختلف سیاسی جماعتوں کے درجنوں خاندانوں کا عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ جون 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) حلقہ پی کے 67 سے مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں خاندانوں نے گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر شمولیتی تقریب یونین کونسل پجگی کے علاقے فقیر کلے میں منعقد ہوئی اس موقع پر حلقہ پی کے 67 سے اے این پی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک نسیم خان لڑمہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘تقریب میں اعجاز خان پجگی‘سید عظمت شاہ ‘سید عرفان اللہ شاہ ‘زرخان ‘رفیع اللہ اور سیف اللہ سمیت دیگر شخصیات نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ملک نسیم خان آف لڑمہ کی مکمل حمایت کااعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں ان کے دیرینہ مسائل حل نہیں ہوئے اور انہیں قوی امید ہے کہ اے این پی برسر اقتدار آ کر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے گی ‘حلقہ پی کے 67 سے اے این پی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک نسیم خان لڑمہ نے اپنے خطاب میں پارٹی میں شمولیت ہونیوالے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پجگی کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ‘تعلیم اور صحت سمیت عوام کو تمام سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے انہوں نے اعلان کیا کہ پجگی میں ڈگری کالج سمیت دیگر انفراسٹرکچر بنایا جائے گا جس کا براہ راست فائدہ عوام کو ہوگا انہوں نے امید ظاہر کی کہ علاقے کے عوام ان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔