ترازو کے نشان پر گزشتہ عام اور بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے ریکارڈ توڑ ووٹ لئے ، جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا عید ملن پارٹی پر شرکا سے خطاب

ہفتہ جون 20:28

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا عید ملن پارٹی پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترازو کے نشان پرگزشتہ عام انتخابات اور گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے ریکارڈ توڑ ووٹ لئے ہیں۔1993ء سے اس حلقہ میںجماعت اسلامی کے علاوہ کسی اور جماعت کو ابھی تک کامیابی نہیں ملی۔2013ء کے الیکشن میں فردواحد کو گِرانے کیلئے الیکشن کے دن ساری سیاسی جماعتوں نے اتحاد کی شکل میں جمعیت علماء اسلام کو ووٹ دیاتھا۔

ان خیالات کا اظہار سابق سپیکر صوبائی اسمبلی و ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی بخت جہان خان ،صوبائی صدر جے آئی یوتھ عبدالغفار ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حلیم باچا ، ذونل امیر عالم خان سرکل امیر عتیق الرحمن ، عمر وہاب ،اور قارری باچا زادہ نے جوڑ میں جماعت اسلامی سالارزی کے ریز اہتمام عید ملن پارٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا فارمولا صرف بونیر اور خاص طور پر پی کے 20میں لاگوہوتا ہے یا اس کا اطلاق ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی ہوا ہی.ہمیں اتحاد برابری کے بنیاد پر ہونا چاہئیے ۔

نہ کہ بغل میں چوری منہ پر رام رام اجتماع سے مقررین نے کہا کہ اس حلقہ پر بخت جہان کے نہ ہونے کااحساس عوام کو شدت سے ہوچکا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے اس علاقہ کو ایک پہچان دی ہے۔ الیکشن مہم کے بارے میں مقررین نے کہا کہ ہمیں کسی بھی خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے۔ہمیں محنت اور ہمت سے کام لینا چاہئے کیونکہ ان دو چیزوں کے علاوہ کوئی بھی منزل حاصل نہیں کیا جاسکتی۔جہد مسلسل ہی کامیابی کا راز ہے۔ اور ہمیںآج سے الیکشن مہم بھر پور طریقے سے شروع کرنیٍ چاہے۔