ڈی پی اوبونیر ارشاد خان کا تبادلہ ،اعزاز میں الوداعی تقریب

ہفتہ جون 20:28

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) ڈی پی او محمد ارشاد خان نے کہا ہے کہ بونیر کے عوام کی طرح یہاں کے پولیس بھی اچھے اخلاق اور عزت دینے والے اہلکار اور نوجوان ہیں۔اسی لئے یہاں پر امن ومان برقرار رہتا ہے۔جتنا عرصہ بونیر میں گزارا برسوں یاد رکھوں گا۔اور اللہ کے حضور میں دعا گو رہونگا کہ اپنے نوکری کے آخری ایام بھی بونیر میں واپس آکر گزاروں،کیونکہ یہاں پر جتنی محبت اور عزت ملی ہے کسی دوسری جگہ نہیں ملی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے تبادلے کے موقع پر بونیر پولیس کی طرف سے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ظفر کے علاہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔تقریب سے ڈی پی او محمد ارشاد خان کے علاہ پی اے اسرار خان،ڈی ایس پی ظفر ،ایس ایچ او افسان خان اور ایس ایچ او ریاض خان نے بھی خطاب کیا۔اور ڈی پی او کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر تمام اہلکاروں اور افسران نے ڈی پی او محمد ارشاد کو تخائف دیکر ان کو پھولوں کے ہار پہنائیں۔اور آخر میں ان کو پولیس کے سکوارڈ کیطرف سے سلامی دیکر رخصت کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :