کمشنر بہاول پور ڈویژن نیئر اقبال اور محمد ایوب خان بلوچ نے بطور ڈپٹی کمشنر چارج سنبھال لیا

ہفتہ 23 جون 2018 20:36

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) کمشنر بہاول پور ڈویژن نیئر اقبال اور محمد ایوب خان بلوچ نے بطور ڈپٹی کمشنر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نیئر اقبال پی ایم ایس گریڈ21کے آفیسر ہیں۔ اس سے قبل وہ بطورممبر بورڈ آف ریونیو چیف سیٹلمنٹ آفیسر خدمات انجام دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اپنے سروس کیرئر کے دوران وہ صوبائی سیکرٹری یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم، سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور، سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈی سی او بھکر بھی تعینات رہے ہیں۔

سول سروس بیوروکریسی میں ان کا شمار قابل ترین اور اچھی ساکھ کے حامل افسران میں ہوتا ہے۔ محمد ایوب خان بلوچ قبل ازیں وہ بطورجوائنٹ رجسٹرار محکمہ کوآپریٹو سوسائٹی پنجاب خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ان کا شمار پراونشل مینجمنٹ سروس کے سینئر افسران میں ہوتا ہے۔ محمد ایوب خان بلوچ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرو ڈپٹی کمشنر چنیوٹ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :