جماعت اسلامی کے امیدوار پی پی 245 نصراللہ ناصر کی جھانگی والا کے قریب شادی کی تقریب پر پولیس گردی کی شدید مذمت

ہفتہ جون 20:36

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) جماعت اسلامی ضلع بہاول پور کی سیاسی کمیٹی کے صدر و امیدوار پی پی 245 نصراللہ ناصر نے جھانگی والا کے قریب شادی کی تقریب پر ہونے والی پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہباز شریف کی باقیات ہیں جو ختم ہونی چاہیے انہوں نے پولیس گردی کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کرپٹ اور ظالم پولیس آفیسر کو پولیس سے پاک کیا جانا ضروری ہے جنھوں نے غریبوں پراللہ کی زمین تنگ کر دی ہے کیونکہ اس واقعہ سے قبل وحید اے ایس آئی نے تھانہ کوتوالی میں تعیناتی کے دوران ایک بے گناہ شخص کی جانلے چکا ہے اگر محکمہ اس وقت اس کے خلاف اسخت ایکشن لیتے ہوئے اس کیخلاف کاروائی عمل میں لاتا تو آج ایک شادی والا گھر ماتم میں نہ بدلتا نصراللہ ناصر نے چیف جسٹس آف پاکستان اورآئی جی پنجاب سے واقعہ کو فوری نوٹس لیتے ہوئے ایسے شخص کوپولیس کی نوکری سے فارغ کرکے قرار واقعی سزا دیں