ووٹ دیتے وقت ووٹرزجماعت کے ساتھ امیدوارکے کردار ماضی حال اوراس کی گفتارپر بھی توجہ دیں ،قاضی احمدسعید

ہفتہ 23 جون 2018 20:36

فیروزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے اورصوبائی حلقہ 256سے امیدوار قاضی احمدسعید نے کہا ہے کہ ووٹ دیتے وقت ووٹرزجماعت کے ساتھ ساتھ امیدوارکے کردار ماضی حال اوراس کی گفتارپر بھی توجہ دیں ،ایک حقیقی عوامی نمائندے کی پہچان اس کی کارکردگی اورکردارہے ،ہم نے اپنے گروپ کے ہمراہ عوام کی خدمت کی ،ہماراحلقہ انتخاب اس بات کا شاہد ہے کہ ہم نے بلا تفریق عوام کی خدمت کر کے عوام کے مسائل حل کئے ،تعلیم صحت بجلی اوررابطہ سڑکوں کی تعمیر ہماری علاقہ اور عوام سے محبت کی عکاس ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ فیروزہ کے دوران چوہدری غلام مصطفی کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا،انہوں نے کہا کہ حالیہ حلقہ بندی کے تحت یونین کونسل حیات لاڑ فیروزہ کو ہمارئے حلقہ 256میں شامل کیا گیا ہے ،اگرفیروزہ کے عوام ہمیں نمائندگی کا حق دیں گے اور اس حلقہ سے کامیاب کروائیں گے تو ہم قصبہ فیروزہ سمیت یونین کونسل حیات لاڑ کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار بھر پور انداز میں اداکریں گے ،انہوں نے دورہ فیروزہ کے دوران قصبہ فیروزہ کی ابترصرت حال تباہ شدہ نکاسی آب کے نظام پردلی افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ قصبہ فیروزہ کی زبوں حالی پر ترس آتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو عوام کی خدمت کریں گے انہوں نے کہا کہ اس حلقے سے مخادیم آف محسن آباد بھی نمائندئے رہے ہیں جنہوں نے کوئی کام نہیں کیا ،قاضی احمد سعید نے کہا کہ قومی حلقہ 175میں اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے خواجہ قب فرید کوریجہ اورآزادامیدوار علامہ حامدسعید کاظمی کے درمیان ہو گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری وحیدارشد،رانا محمدضیاء الحق ،راوامحمدافضل،چوہدری عرفان احمدگھمن ،چوہدری غلام مصطفی ،راناعبدالحمیدزرگر،چوہدری محبوب احمد،حاجی سلامت علی ،چوہدری ۔منورخان عباسی،محمدباقرالزمان ،زاہد لطیف ،محمدشفیق شاکرسمیت دیگر نمائندہ افراد موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :