نگران حکومت کی سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور آپریشن کی ہدایت جاری

ہفتہ جون 20:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) نگران حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور آپریشن کی ہدایت جاری کردی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں حکومت نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بلا تفریق آپریشن شروع کرے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث گلیاں‘ محلے‘ بازار سکڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں صوبہ بھر میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون کیا جائیگا اور بلا تفریق تمام عارضی و پختہ تجاوزات کو مسمار کرکے واہگزار کرایا جائیگا اور دوبارہ تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کیساتھ ساتھ ان کو حوالات کی ہواء بھی کھانا پڑیگی۔