سرگودھا سمیت ڈویژن بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے تبادلوں کیلئے فہرستیں تیار

ہفتہ 23 جون 2018 20:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) سرگودھا سمیت ڈویژن بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے تبادلوں کیلئے فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں ان میں سے اکثر ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کو ریجن بدر کیا جائیگا جبکہ دیگر ریجن سے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو سرگودھا‘ خوشاب‘ میانوالی اور بھکر میں تعینات کیا جائیگا اس سلسلہ میں فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں ان افسران کے تبادلوں کا ریلا آئیگا۔